بھٹکل:16/ دسمبر(ایس اؤنیوز)بھٹکل جنتا دل سکیولر (جے ڈی ایس ) کی طرف سے تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کےدرمیان پھل وغیرہ کی تقسیم کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی کا 56واں جنم دن منایا گیا ۔
اس موقع پر بھٹکل جے ڈی ایس کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، سینئر لیڈر ایم ڈی نائک ، ڈاکٹر گنپتی بھٹ، یوتھ مورچہ کے صدر پانڈو نائک، بلدیہ ممبر کرشنانند پائی ، دیا ویا نائک، گنیش ہلیر، عبدالصمد وغیرہ موجود تھے۔